Tuesday, 20 February 2024

کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، بیرسٹر گوہر خان

 پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، دھاندلی ہونے پر چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ  جو معاہدہ ہوا اس پر عمران خان کو آگاہ کردیا ہے اور کل ہم نے پچاس ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے، تمام فہرست سنی اتحاد کونسل کے نام سے جمع کرائی ہے، ہمارے جو ایم این ایز سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے اسی حساب سے ہمیں خصوصی نشستیں ملیں گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot