Thursday, 22 February 2024

بانی پی ٹی آئی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ


راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

بیرسٹرگوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین کا اپنا ایک مینڈیٹ ہے، آئی ایم ایف کا میرٹ ہے گڈ گورننس ہو، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہے وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot