سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں پر ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ بہت اچھا الیکشن کروایا گیا آپ لوگوں نے، پوری دنیا میں واہ واہ ہورہی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ انٹرنیٹ بند کردیتے ہیں، آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا۔ آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن کمپین چلانے نہیں دی۔
No comments:
Post a Comment